ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا ۔
چھٹیوں کے پہلے چار ہفتوں کے دوران مقدمات کی سماعت کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کردیا گیا ۔جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر پہلے چار ہفتوں کے دوران پندرہ ججز مقدمات کی سماعت کریں گے ، پرنسپل سیٹ پر سات ڈویژن بنچ اور 15 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔ تمام ڈویژن بنچز تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔
ڈویژن بنچ نمبر ایک میں قائم مقام چیف جسٹس اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس سلطان تنویر احمد ، ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس انوار حسین ، ڈویژن بنچ نمبر پانچ جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس رسال حسن سید ، ڈویژن بنچ نمبر 6, جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس علی ضیاء باجوہ ، ڈویژن بنچ نمبر 7, جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ہیں۔
ڈویژن بنچز میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔