ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکردو ؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

 سکردو ؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سکردو کے سیاحتی مقام بشو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے۔ 

ملک کے دیگر صوبوں سے سیاحت کے لئے سکردو جانے والے سیاحوں کی گاڑی بلتستان کے علاقے بشو میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ۔ 

ترجمان صوبائی حکومت  فیض اللہ فراق کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ملک کے دیگر صوبوں سے ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی جانب سے اس دلخراش حادثے پر نوٹس اور  اظہار افسوس  کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری صحت اور انتظامی حکام کو زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعلی نے پسماندہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی بھی کی ۔ 

 وزیر اعلیٰ جی بی نے جابحق افراد کی میتوں کو متعلقہ مقام تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی ہے۔