راؤ دلشاد : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ستمبر 2021 میں ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو بین کر دیا گیا تھا، جس سے کھلاڑی مشکلات کا شکار تھے۔ معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناءاللہ اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خاں کی مشترکہ کوششوں سے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی جلد بحالی ممکن ہوئی۔
رانا مشہود احمد خاں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا ۔بلکہ تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت بین الاصوبائی تعاون ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو مزید بہتر کرنے کے لئے تجاویز اور پروگرامز پر کام کر رہی ہے۔ کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کو مثبت سمت لے کر جائیں گے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی انکی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہے۔