وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو ایک بار پھرمذاکرات کی دعوت دیدی

26 Jun, 2024 | 03:58 PM

 (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا، اب میثاق معیشت پر بھی اتفاق ہونا چاہیے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پہلی تقریر میں یہ بات کی تھی کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا، اب میثاق معیشت پر بھی اتفاق ہونا چاہیے، حالانکہ حکومت ان کی تھی، نہ صرف میری اس پیشکش کو ٹھکرایا گیا بلکہ اس ایوان میں جو نعرے بلند ہوئے وہ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب میں یاد رکھے جائیں گے۔

  وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں !چارٹر آف اکنامی پر اتفاق کرتے ہیں، میں نے اپنی پہلی تقریرمیں چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی ، پھر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ آئیں! چارٹر آف ڈیمو کریسی پر اتفاق کریں ، میری بات کو حقارت سے نظر انداز کیا گیا، میری بات پر ایسے نعرے بلند کئے گئے جس کا ذکر اس ایوان کی توہین ہے۔

 میری والدہ کا انتقال ہوا تو میں جیل تھا، اس دور میں ہمارا ساتھ جو سلوک ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں،آج بانی پی ٹی آئی جیل میں مشکلات میں ہیں تو آئیں بات کریں، ہم نہیں چاہتے کہ جو زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی ہم ان کے ساتھ نہیں کرنا چاہتے۔

مزیدخبریں