سٹی42: پنجاب میں اب جانوروں کے پاسپورٹ بنے گے ، پنجاب حکومت نے اینیمل ایکٹ میں ریگولیشن کی منظوری بھی دے دی ہے۔
حکام کے مطابق اب سے گوشت والے جانوروں کا پاسپورٹ ہونا لازمی ہوگا۔ پاسپورٹ کا مقصد جانور کا مکمل ڈیٹا اور ہسٹری اس کارڈ میں ہوگی ، فری ڈیزیز والے علاقوں میں بغیر پاسپورٹ ہر جانور کا داخلہ ممنوع ہوگا اور بغیر پاسپورٹ جانور کی انٹری پر مویشی پال کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گوشت کی بین الاقوامی ایکسپورٹ کے لیے یہ پالیسی لائی گئی ہے اور محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی جانب سے قانون عملدرآمد کرانے کے لیے صوبہ بھر میں ہدایات جاری کردی گئی۔