ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار:لاہور میں ایڈز کا خطرہ بڑھنے لگا، 53 کیسز سامنے آ  گئے

خبردار:لاہور میں ایڈز کا خطرہ بڑھنے لگا، 53 کیسز سامنے آ  گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)لاہور شہر میں ایڈز کا خطرہ بڑھنے لگا!ایک ماہ کے دوران شہر کے 8 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایچ آئی وی کے 53 کیسز سامنے آگئے۔

سب سے زیادہ کیسز جنرل ہسپتال میں سامنے آئے۔جنرل ہسپتال میں 22 کیس پازٹیو آئے ۔میو ہسپتال میں 8،سروسز ہسپتال 8 جبکہ سروسز ہسپتال کی گائنی وارڈ میں بھی 6 کیس سامنے آئے۔

جناح ہسپتال 5،سر گنگارام ہسپتال 2 اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 2 کیسز سامنے آئے۔

  واضح رہے کہ  ملک میں نہ صرف منشیات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ منشیات کے عادی افراد میں ایڈز پھیلنے کی شرح ہر دوسرے سال دگنی ہوتی جارہی ہے جو ارباب اقتدار کیلیے لمحہ فکریہ ہے۔