چراغ تلے اندھیرا:سموگ تدارک کے لیے بننے والے کمیشن میں شامل اداروں کی گاڑیاں سموگ کا باعث بننے لگیں

26 Jun, 2024 | 03:22 PM

(عرفان ملک)سموگ کے تدارک کے لیے حکومتی اداروں کی غیر سنجیدگی سامنے آ گئی،سموگ کے تدارک کے لیے بننے والے کمیشن میں شامل اداروں کی گاڑیاں خود سموگ کا باعث بننے لگیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی گھٹارہ گاڑیاں سموگ کا باعث بننے لگیں،سی ٹی او لاہور نے کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 

کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور کے زیر انتظام اداروں کی ہیوی مشینری سموگ کا باعث بننے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ  کے مطابق  پی ایچ اے ، ایل ڈی اے ، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے ہیوی ٹرک اور مشینری دھویں کے باعث سموگ کا سبب بن رہی ہیں ۔کوڑا اٹھانے اور صفائی کرنے والی گاڑیاں بھی پرانی ہونے کی وجہ سے دھواں چھوڑ کر سموگ کا باعث بن رہی ہیں،سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو فٹنس کے بعد سڑک پر بھیجا جائے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں