ملت ایکسپریس ٹرین حادثہ ، گریڈ 17 اور 18 کے پانچ افسران کے تبادلے کردیے گئے

26 Jun, 2024 | 02:49 PM

سٹی42: ملت ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، ریلوے حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے گریڈ 18 اور گریڈ 17 کے پانچ افسران کے تبادلے کردئیے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر کراچی صبا جبین کو ہٹا کر ڈویژنل پرسانل آفیسر کراچی تعینات کردیاگیا۔سینئر ٹریفک آفیسر لاہور ہیڈ کوارٹر حمید اللہ لاشاری کو ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر کراچی تعینات کردیا گیاہے۔

ڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کراچی سجاد احمد کو سینئر ٹریفک آفیسر لاہور ہیڈکوارٹر  ، اسسٹنٹ ٹرانسپوٹیشن آفیسر ون شاہ جہاں عالم کو ڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کراچی کا اضافی چارج دے دیاگیا ہے ۔

قائم مقام ڈویژنل پرسانل آفیسر کراچی شیما غنی کو اسسٹنٹ کمرشل مینجر لاہور ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں