سٹی42: ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کا معاملہ ، کم عمر ملزم افنان شفقت سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل کی کاروائی 5 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کم عمر ملزم اور اس کے والد پر فرد جرم کردی جائے گی۔
ملزم افنان کو جیل سے ٹرائل کی حاضری کیلئے پیش کیا جبکہ ملزم افنان کے والد شفقت اعوان بھی بطور ملزم حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ مدعی فریق کے وکیل برھان معظم ملک ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ پیش کیا جس پر مدعی فریق نے کیس کی تیاری کیلئے کچھ مہلت طلب کی۔انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی ۔
اس موقع پر عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کم عمر ملزم افنان اور اس کے والد پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ کم عمر ملزم افنان اور اس کے والد شفقت اعوان کو چالان کی کاپیاں تقسیم ہو چکی ہیں۔