علی رامے: پاکستان تحریک انصاف کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو سیاسی اسٹنٹ قرار دے دیا گیا۔
پنجاب کی بیوروکریسی نے پاکستان تحریک انصاف کےمنصوبے کو ناکام قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیوروکریسی نے ہاؤسنگ منصوبے کو سیاسی اسٹنٹ کا لقب دیا اور بیشتر خامیاں نکال کر منصوبے کا نام تبدیل کروا دیا ہے۔
ن لیگ کی حکومت نےنیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم منصوبے کا نام تبدیل کردیا اور سکیم اب افورڈیبل ہاؤسنگ کے نام سے ہی شروع کی جائے گی۔
حکومت اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کیلئے اب افورڈیبل ہاؤسنگ سکیم کا فارمولہ استعمال کرے گی ، سابق دور حکومت میں بننے والے گھر بھی اپنی چھت اپنا گھر کے نام سے تقسیم ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سابق دور حکومت میں بنائے گئے پروگرام کا قانون بھی تبدیل کیا جارہا ہے ، پی ٹی آئی دور حکومت میں شامل بیشتر شقوں کو بھی ختم کیا جائے گا۔