ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کےعلاج کی ادویات ختم ، سیشن جج لاہور کا نوٹس

کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کےعلاج کی ادویات ختم ، سیشن جج لاہور کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کےعلاج کی ادویات ختم ہوگئیں ، سپرنٹنڈنٹ جیل نےسیشن جج کوادویات کی فہرست دیتے ہوئے آگاہ کر دیا ہے۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور کی بڑی جیلوں میں ایک ہے جہاں پر قیدیوں کے علاج کیلئے ادویات ختم ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے جیل حکام کو  ملزمان کے علاج میں مشکل کا سامنا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ جیل ہسپتال میں ملزموں کودی جانیوالی ادویات ختم ہوچکی ہیں اور ان کو ملزمان کےعلاج میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سیشن جج لاہور کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی ادویات ختم ہونے اور محکمہ ہیلتھ کے ادویات فراہم نہ کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔سیشن جج لاہور نے کہا کہ قیدیوں وحراستی ملزموں کےاستعمال کی ادویات فوری فراہم کی جائیں۔