(شاہد ندیم سپرا)گلبرگ ٹو کے علاقے میں ورٹیکس میڈیکل کمپنی کے وئیر ہاؤس میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق ہسپتال مشینری اور ادویات کے گودام میں آگ لگی، آگ بجھانے کے لئے ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیوں، 20 سے زائد جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث وئیر ہاؤس جل کر خاکستر ہوگیا،وئیر ہاؤس میں موجود لاکھوں کا سامان بھی جل گیا تاہم خوش قسسمتی سےآگ سے انسانی جانیں محفوظ رہیں۔