ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید گرمی کے باوجود ڈینگی کے وار جاری،61نئے مریض رپورٹ

شدید گرمی کے باوجود ڈینگی کے وار جاری،61نئے مریض رپورٹ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)  پنجاب میں ڈینگی  کیسز میں اضافہ جاری،  لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 61نئے مریض رپورٹ ہوئے۔  

تفصیلات کے مطابق  ڈینگی کے وار شدید گرمی میں بھی جاری ہیں, 24گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی بخار کی شدت نے 2 افراد کو میو ہسپتال پہنچا دیا ہے۔
رواں سال سے اب تک شہر لاہور  میں ڈینگی کے 61 کنفرم مریض  جبکہ  پنجاب بھر میں ڈینگی کے 201 کنفرم مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ۔24گھنٹےمیں شہرکے465مختلف مقامات سےڈینگی لاروابھی برآمدہوا ہے۔

یاد رہے کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ مکمل بازو والی قمیض پہنیں اور پتلون استعمال کریں جو پوری ٹانگ کو ڈھانپیں جبکہ اپنے کپڑوں پر مچھر سے بچانے والے سپرے کو چھڑکیں۔ اگر آپ کے علاقے میں مچھر بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔ اپنے گھروں، برتنوں ، ٹوٹے ہوئے ٹائروں ، گلدانوں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں جبکہ ڈینگی بخار کی ویکسین ضرورلگوائیں۔