ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری،ہسپتالوں کی انتظامیہ سینئرز کے ذریعے او پی ڈیز فعال کرنے میں ناکام 

26 Jun, 2024 | 10:33 AM

(زاہد چودھری)ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کا آج 12 واں روز ہے،سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض دربدر ہونے لگے۔
ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں علاج معالجہ تعطل سے دوچار ہے ،سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہزاروں مریض خوار ہونے لگے۔
ہسپتالوں کی انتظامیہ سینئر کے ذریعے او پی ڈیز کو فعال کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

 واضح رہے کہ پنجاب حکومت نےنئے ڈاکٹروں کی بھرتی نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے،ہسپتالوں میں اب سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو ڈیلی ویجز پر ہائر کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے  اس حوالے سے  فارمولہ طے کرلیا،آن لائن سسٹم کے تحت ڈاکٹروں کی سروسز حاصل کی جائیں گی۔
حکومت ڈاکٹروں کو مفت ٹرانسپورٹ بھی مہیا کرے گی،ڈاکٹرز کو 5 ہزار سے 70 ہزار روپے تک کی رقم روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی۔ حکام کے مطابق ڈاکٹروں کو ان کی مہارت اور پرفارمنس کی بنیاد پر معاوضہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے حتمی سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کردیں ، کمی پوری کرنے کے لیے ڈے پرفارمنس فارمولا پر ڈاکٹر رکھے جائیں گے۔جس ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہو گی ،ڈاکٹر کو کال کی جائے گی۔

 ذہن نشین رہے کہ ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے واقعہ کے خلاف ہڑتال کا آغاز ہوا
 

مزیدخبریں