ممکنہ سیلاب کا خدشہ: مریم نواز  کا پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم

26 Jun, 2024 | 09:38 AM

Imran Fayyaz

سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس آمد، سیلاب کے خدشے کے پیش نظر اضلاع سے ڈیلی رپورٹ طلب کر لی۔
 اس موقع پر سیکرٹری اریگیشن،چیف میٹرالوجسٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مریم نواز کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے پنجاب بھر میں ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم دیا،انہوں نے ہدایت کی کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظرڈرین کی بھرپور صفائی کی جائے۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب نے ممکنہ سیلاب کے خدشے کےپیش نظر اضلاع سے ڈیلی رپورٹ طلب کرنے کے علاوہ  متاثرہ علاقوں میں عوام کو انخلاء کے پلان سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
 وزیر اعلی نے متاثرہ دیہات کے لوگوں کو قیام و طعام کے مقام سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی،انک کا کہنا تھا کہ رودکوہی کے ندی نالوں میں تجاوزات اوررکاوٹیں ہٹائی جائیں جبکہ ممکنہ سیلا ب کے خطرے کے پیش نظر آبادی کے بروقت انخلا کی پلاننگ کی جائے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں