عرفان ملک: پنجاب میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کی نئے نام سے کام کرنے اور ان نئے ناموں سے چلنے والے اورسوشل میڈیا ، سائبر نیٹ ورکس کا ریکارڈ حکومت کو بھجوا دیا ۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ہوگا۔ کالعدم تنظیموں کی جانب سے ڈیڑھ سال کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال، سائبر نیٹ ورکس کا ریکارڈ حکومت کو بھجوا یاگیاہے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق نام بدل کر کام کرنے والی 8 کالعدم تنظیموں کی تفصیلات حکومت کو ارسال کی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے 95 ہزار 471 مشتبہ افراد اور شدت پسندوں کا ڈیٹا بھی مرتب کرلیا ہے ۔اس ڈیٹا میںافغانستان سے تربیت یافتہ 2303 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سوشل میڈیاپر 65 ہزار 532 قابل اعتراض ویب سائٹس دہشت گردی ، شدت پسندی کو فروغ دےرہی ہیں۔ پی ٹی اے نے 15 ہزار 519 سائٹس کو بلاک کیا۔ حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر دہشتگردی کی حمایت کرنےوالے13افرادگرفتار ہوئے۔ 8 کو سزا دلوائی گئی ۔