اقبال ٹاؤن  کا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی ناکارہ، اطراف میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے

26 Jun, 2024 | 04:33 AM

فاطمہ عارف:  شہر کے درجنوں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی طرح اقبال ٹاؤن رضا بلاک کا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی خراب پڑا ہے اور انتظامیہ  کو نہ پلانٹ مرمت کروانے کی فکر ہے نہ اس کے اطراف جمع ہونے والے گندگی کے ڈھیر ہٹانے کی فرصت ہے۔
اقبال ٹاؤن کے رہائشی شدید گرمی میں پینے کےصاف پانی سے محروم ہیں۔  
اقبال ٹاؤن کا واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہونے کے باعث علاقے میں صاف پانی کی  دستیابی ناممکن ہو کر رہ گئی ہے۔

صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث واٹر فلٹریشن پلانٹ کے  اطراف میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر بھی لگ گئے۔

فلٹریشن پلانٹ کے نلکے تک غائب ہو چکے ہیں اور مشینری زنگ آلود ہوچکی ہے۔ اقبال ٹاؤن رضا بلاک کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کئی بار فلٹریشن پلانٹ کے مسئلے پر شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

رہائشیوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ فلٹر پلانٹ کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ برسات کے دنوں مین بھی شہریوں کو صاف پانی کی بجائے آلودہ پانی پینا پڑا تو بیماریاں پھیلنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جائے گا۔

 
 

مزیدخبریں