عرفان ملک: سابق آرمی چیف قمر باجوہ کے سمدھی کیخلاف انکوائری ایک بار پھر شروع ہو گئی۔ ایف آئی اے نے صابر حمید کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور میں ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کے ذرائع نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر حمید کو طلب کر نے کی تصدیق کی ہے ۔
ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن نے صابر حمید ،اشرف گھرکی اور حامد مشتاق کو طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں۔
طلبی کے سمن کے مطابق اینٹی کرپشن نے تینوں افراد کو زمینوں کی جعلی الاٹمنٹ کے متعلق درخواستوں کی انکوائری کے لئے 27 اور 28 جون کو طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق صابر حمید سرکاری زمینوں کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث رہے۔