ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے قلب میں مصروف شاہراہ کلب روڈ  ندی کیوں بن گئی؟ 

Club Road Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ فاطمہ: لاہور کے وسط میں  ڈیویس روڈ  اور مال روڈ کو جانے والی کلب روڈ  قریبی ٹینکی کا پانی سڑک پر جمع ہو جانے کے بعد  ندی کا منظر پیش کرنے لگی ۔ انتظامیہ اس مصروف شاہراہ کے ندی بن جانے کا تماشا تو دیکھ رہی ہے لیکن مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی۔

سڑک پر واقع پانی کی ٹینکی میں اوور فلو اور  لیکیج کے باعث سڑک پر مسلسل پانی جمع رہنے لگا ہے۔ راہگیروں کے لیے اس مصروف سڑک پر  نقل و حرکت دشوار ہو گئی ۔

یہ سڑک اس وقت کسی ندی کا منظر پیش کر رہی ہے۔  اس سڑک پر ہر وقت موٹر بائیکس کا ہجوم رہتا ہے۔ موٹر بائیکس اور پیدل چلنے والوں کے لئے سڑک پر جمع ہونے والا پانی کسی خطرناک حادثہ کا باعث بن سکتا ہے۔  علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے۔