ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی، بائیڈن مشترکہ اعلامیہ پر پاکستان کا شدید احتجاج، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

Pakistan, USA, Inda, Biden Modi joint statement, City42
کیپشن: File Photo
سورس: Pakistan, USA, Inda, Biden Modi joint statement, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے پاکستان بارے میں غیر ضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن بیانات پر  تحفظات دور کرنے کیلئے امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

  امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو آج وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا، 22 جون 2023 کو جاری ہونے والے یو ایس انڈیا مشترکہ بیان کے حوالے سے ان کو آگاہ کیا گیا، مشترکہ بیان میں پاکستان کے  بارے میں غیرضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر تحفظات سے امریکہ کو آگاہ کیا گیا۔ 

 دفتر خارجہ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ امریکہ ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے جو پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد اور سیاسی طور پر محرک بیانیے کی حوصلہ افزائی کے طور پر سمجھے جائیں۔

 دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان اور امریکہ کےدرمیان اعتماد اور افہام و تفہیم پر مرکوز ماحول دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔