دبئی میں زرداری نواز شریف ملاقات ختم

26 Jun, 2023 | 09:48 PM

دبئی میں زرداری نواز شریف ملاقات ختم ہو گئی۔ملاقات کے بعد آصف علی زرداری اور نواز شریف عشائیہ میں ساتھ  ہیں۔ عشائیہ پر بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق عشائیہ کا اہتمام سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان عشائیہ کے بعد ملاقات کا ایک اور طویل سیشن متوقع  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دوپہر کو دبئی میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔زرداری شریف ملاقات میں الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔عشائیہ کے بعد ذرداری، نواز الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کریں گے۔

مزیدخبریں