اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

26 Jun, 2023 | 09:33 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کے ملازمین کے اخراجات کے لیے 8 ارب روپے منظور کیے گئے۔ اس کے علاوہ مردم شماری کے لیے 6 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔  ایف سی کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔

اجلاس میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت اور  ججز کی رہائش گاہوں کے لیے 6 کروڑ 95 لاکھ روپے منظور کیے گئے۔  ایوی ایشن کے لیے 22 کروڑ ، جبکہ پارلیمانی امور کے لیے 6 کروڑ 36 لاکھ روپے منظور کیے گئے۔ اس کے علاوہ ایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کے لیے 6 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے۔

مزیدخبریں