رانا آذر : نیشنل ہاکی اسٹیڈیم اور اطراف سے تاحال بارش کا پانی نہ نکالا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل کھڑے پانی کی وجہ سے 16 کروڑ روپے کی لاگت سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں لگائی جا رہی ٹرف کے خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔بارش کو تھمے 12 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بھی ہاکی اسٹیڈیم ے پانی نہ نکالا جا سکا۔
واسا عملہ نے نشتر سپورٹس کمپلیکس کے داخلی راستے سے تو پانی نکال دیا، لیکن ہاکی اسٹیڈیم اور سپورٹس بورڈ پنجاب پانی میں ڈوبا رہا۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس کا ڈرینج سسٹم نہ ہونے کی بنا پر گٹر کا پانی بڑی مقدار میں سٹیڈیم کی ٹرف پر کھڑا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ہاکی اسٹیڈیم میں رہائش پذیر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔