12 سال سے ٹیکس ادا نہ کرنے پر معروف گلوکارہ کی گاڑی کو روک لیا گیا

26 Jun, 2023 | 06:54 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

علی ساہی: معروف گلوکارہ عینی خالد بھی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلیں۔ 

ایکسائز حکام کے مطابق عینی خالد  نے 12 سال سے اپنی گاڑی کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

ای ٹی او ندیم چوہدری کا کہنا ہے کہ ایل ای بی 1105 نمبری گاڑی کو ڈی ایچ اے چیکنگ کے لئے روکا۔ گاڑی میں گلوگارہ عینی موجود تھیں اور انہی کے نام پر کار رجسٹرڈ ہے۔ گلوگارہ کو ٹیکس کی مد میں 1لاکھ 98ہزار موقع پر وصول کرکے جانے کی اجازت دی۔

ندیم چوہدری کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں سمیت مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں چینکنگ کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں