ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں اربن فلڈنگ کی صورتحال اور شہریوں کی پریشانی کانوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
؎وزیراعظم نے برساتی صورتحال میں تمام متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تکلیف اور پریشانی سے بچانے کے لئے کوئی سستی نہ دکھائی جائے۔
وزیراعظم نے برساتی صورتحال کے پیش نظر مسلسل مانیٹرنگ اور انتظامی اقدامات کرنے کی ہدایت دے دی۔
انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر نکاسی آب کے انتظامات کریں۔ برسات اور سیلابی پانی کے پیش نظر ٹریفک کی روانی اور متبادل راستوں کی بروقت نشان دہی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی حفاظتی اور پیشگی انتظامات کی ہدایت کردی۔ صوبائی حکومتیں اور ضلعی انتظامیہ اشتراک عمل سے شہریوں کو پریشانی سے بچائیں۔