ملک اشرف: ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں درج مقدمہ میں حفاظتی درخواست پر سماعت کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ جسٹس محمد امجد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تفتیش جوائن کرنے کی ہدایت کی-