ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمن آباد کے زیرتعمیر انڈرپاس میں بارش کاپانی بھرگیا،جنریٹرپانی میں غرق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نعمان اشرف: سمن آباد میں زیر تعمیر انڈر پاس بھی بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔  بارشوں کے پیشین گوئی کے باوجود زیر تعمیر انڈر پاس کو بارش کے پانی سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں۔
سمن آباد زیر تعمیر انڈرپاس میں جنریٹرز بھی ڈوب گئے۔
کئی فٹ پانی سمن آباد انڈر پاس میں جمع ہو گیا جس سے وہاں موجود سارا تعمیراتی سامان اور جنریٹر پانی میں ڈوب گئے۔ ہوگیا۔
زیر تعمیر انڈر پاس میں ڈریننگ کیلئےتاحال ٹیمیں نہ پہنچ سکیں۔
سمن آباد کے اطراف میں ٹوٹی سڑک سے شہریوں کوشدیداذیت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سمن آباد انڈرپاس کی تعمیر چند روز میں مکمل کرنے کی سخت ہدایات کر رکھی ہیں۔ کام کو بروقت مکمل کرنے کے لئے وہاں دن رات کام کیا جا رہا تھا کہ بارش نے سب کچھ تلپٹ کر ڈالا۔