ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسات کی پہلی بارش:راول چوک انڈرپاس کی ناقص تعمیر کا پول کھل گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد  میں موسلادھار بارش نے راول چوک انڈر پاس کی ناقص تعمیرکا پول کھول دیا. راول چوک انڈر پاس میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

 راول چوک انڈر پاس بند ہونے کے سبب مری روڈ کی مرکزی شاہراہ بلاک ہو گئی، گاڑیوں کا گزرنا مشکل شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

راول چوک انڈر پاس میں نکاسی آب کا نظام ناکارہ  نکلا،سڑک بھی بیٹھ گئی۔ ایم سی آئی کی ٹیمیں راول چوک انڈر پاس پہنچ گئیں پانی نکالنے کا کام جاری ہے جبکہ سڑک پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

گزشتہ سال 14اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف نے  منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔