ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی۔ عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔
توشہ خانہ کیس ٹرائل کے خلاف 4درخواستوں پر فیصلہ اُسکے بعد کیا جائے ، درخواست میں مزید کہا گیاکہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، الیکشن کمیشن نے اسی دوران سیشن عدالت کو فوجداری کمپلینٹ بھیج دی، فوجداری کمپلینٹ میں سیشن عدالت طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دی ہے، کیس واپس لینے کی درخواست پر تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا، لاہور ہائیکورٹ میں بھی اسی وجہ سے کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی، اس لیے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر فیصلے سے پہلے اس درخواست کو نمٹایا جائے۔