جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ ،خدیجہ شاہ اور 230 ملزمان کی ضمانتوں کا تحریری فیصلہ

26 Jun, 2023 | 01:27 PM

جمال الدین جمالی:جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ،اےٹی سی نے خدیجہ شاہ سمیت 230 ملزمان کی ضمانتوں کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 خصوصی عدالت کےجج اعجازاحمدبٹرنے13 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نےخدیجہ شاہ وعالیہ حمزہ ملک سمیت 197ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی،عدالت نےخواتین سمیت 33ملزمان کی درخواست منظور کی،فیصلہ کے مطابق خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ خواتین ہونےکی بناپرضمانت کی رعایت کی مستحق ہیں،خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ ملک کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے شواہد موجود ہیں ۔

پراسکیوشن کےمطابق اگران خواتین کو ضمانت دی گئی تو ریکارڈ کو ٹیمپر کرسکتی ہیں ،خدیجہ شاہ وعالیہ حمزہ کی رہائی سےمقدمہ کےٹرائل متاثرہونےکاخطرہ ہے،پراسیکیوشن کی دلیل سےمکمل اتفاق ہے،گناہ گارخواتین کی رہائی سےمقدمہ کونقصان پہنچےگا،صنم جاوید اور طیبہ راجہ کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا ،خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ کی ضمانت میرٹ پر خارج کی جاتی ہے ،صنم جاوید اور طیبہ راجہ کی ضمانت عدم پیروی پرخارج کی جاتی ہے ۔

 عدالتی فیصلے کے مطابق صبوحی انعام سمیت گرفتار دیگر 16 خواتین کی ضمانت بھی منظور کی جاتی ہے ،پولیس نے جناح ہاؤس حملہ میں ابتدائی طور 43 ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا ،ملزمان کو شناخت پریڈ ہونے پر مقدمے میں نامزد کر کے گرفتار کیا گیا ،جناح ہاؤس حملہ کیس میں 197 ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں ۔

مزیدخبریں