( سٹی42 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ رات سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے ۔
لاہور کے علاقے گلبرگ میں کیپٹن مبین شہید انڈر پاس بارشی پانی سے بھر گیا، بارشی پانی جمع ہونے کے باعث انڈرپاس ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، شہری کی گاڑی بھی بارشی پانی کے باعث انڈرپاس میں پھنس گئی ،جبکہ انڈرپاس میں نکاسی آب انتظامات نہ ہونے کے برابرہے۔