ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد  میں میرا جانی چوٹی جانےوالے لاپتہ سیاح مل گئے

Tourists lost in Abbottabad jungle found, City42
کیپشن: Serene Capture
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد  میں میرا جانی چوٹی لاپتہ سیاح مل گئے۔

پولیس  کے مطابق ایبٹ آباد  کے میراجانی پہاڑ پر جانے والے سیاح  اندھیرا ہونے اور خراب موسم کی وجہ سے راستہ  سے بھٹک گئے تھے۔ 

سیاحوں کا اپنے گھر والوں سے رابطہ منقطع ہوا تو گھر والوں نے پریشان ہو کر ایبٹ آباد پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اندھیرا ہونے کے باوجود  سیاحوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دیں جنہوں نے سیاحوں کو جنگل سے تلاش کر لیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ   لاپتہ چھ سیاحوں کو باحفاظت واپس لایا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد اور مری سمیت مقامی پولیس نے مشترکہ آپریشن میں تلاش کیا۔