بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا  

26 Jun, 2022 | 11:35 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ، کپتان روہت شرما کورونا وائرس کا شکارہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈنے بتایا کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں بی سی سی آئی نے بتایا کہ سنیچر کو ہونے والے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ میں روہت شرما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔روہت شرما نے لیسٹرشائر کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کھیلا تھا تاہم انہوں نے دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کی تھی، جبکہ پہلی اننگز میں انہوں نے 25 رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں