سعودی عرب سے ادھار تیل کی خریداری میں توسیع کا امکان  

26 Jun, 2022 | 08:07 PM

Imran Fayyaz

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع کا امکان پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے بجائے 3.6 ارب ڈالر کے ادھار تیل کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔سابق دور حکومت میں سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا تھا، پیکج میں 1.2 ارب ڈالر کی موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی، اب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان حکام نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کیلئے توسیع کی جائے اور سالانہ 1.2 ارب ڈالر کے بجائے 3.6 ارب ڈالر کی سہولت دی جائے تاہم سعودی عرب کی جانب سے یہ سہولت جلد ملنے کی توقع ہے۔ 

مزیدخبریں