حکومت نےپڑھے لکھے بے روزگار افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

26 Jun, 2022 | 05:12 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)سکولوں میں ایک لاکھ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے 16 ہزار ٹیچرز فوری بھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب بھر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آ گئی ، پنجاب حکومت نے 16 ہزار ٹیچرز فوری بھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔اساتذہ کی بھرتی پنجاب بھر میں قائم مختلف سرکاری سکولوں کیلئے کیجائے گی۔

اساتذہ کی تعداد میں ہر سال اضافہ کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 16 ہزار اساتذہ کی فوری بھرتی کیے جائیں گے۔سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں 2 لاکھ تیس ہزار ٹیچرز بھرتی کیے گئے۔

مزیدخبریں