ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدید ٹرانسپورٹ سےمتعلق اچھی خبرسامنے آگئی

جدید ٹرانسپورٹ سےمتعلق اچھی خبرسامنے آگئی
کیپشن: Green Bus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کے شہریوں کے لیے جدید ٹرانسپورٹ سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل کراچی کے لیے پیپلز بس سروس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے پیپلز بس سروس منصوبے کی افتتاحی تقریب کل دوپہر 12 بجے ہوگی۔

تقریب آواری ٹاورز ہوٹل کے متصل فاطمہ جناح روڈ پر ہوگی جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے وزرا تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی کی صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ نے کراچی انٹرا سٹی بس سروس منصوبے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔پہلے فیز میں کراچی کے لیے مجموعی طور پر 240 بسیں لائی گئی ہیں جبکہ جدید ٹرانسپورٹ بسیں چین سے درآمد کی گئی ہیں۔