انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،شجر عباس نے سونے کا تمغہ جیت لیا

26 Jun, 2022 | 12:47 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے شجر عباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

قازقستان کے شہر  الماتے میں منعقدہ انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شجرعباس نے100 میٹر ریس میں سونے کا تمغہ جیتا، شجر عباس  نے مقررہ فاصلہ 10 اعشاریہ چار ایک سکینڈز میں طے کیا۔

دوسری جانب 1500 میٹر میں سہیل عامر نے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ 400 میٹر ریس میں عبدالمعید کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مزیدخبریں