ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کی اکثریت نے پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے بیانیے کی حمایت کردی

PTI Chairman Imran Khan
کیپشن: PTI Chairman Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  عوام کی اکثریت نے پاکستان تحریک انصاف کے جلد انتخابات کے بیانیے کی حمایت کر دی، اس بات کا انکشاف گیلپ سروے میں ہوا۔  

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے ملک کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کے حوالے سے عوام کی رائے جاننے کیلئے سروے کا انعقاد کیا گیا۔ 30 مئی سے 13 جون کے دوران ہونے والے گیلپ کے اس سروے میں ملک بھرسے 12 سوافراد نے حصہ لیا۔ 

سروے کے دوران عوام سے مختلف سوالات کیے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ 76 فیصد پاکستانی ملک میں جلد اتتخابات کرانے کے حامی ہیں جبکہ 24 فیصد کی رائے میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت یعنی 2023 میں ہی ہونے چاہیئے۔78 فیصد پاکستانیوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیارکرنا چاہیے اوریہ مشورہ دینے والوں میں 71 فیصد خود کوپاکستان تحریک انصاف کا ووٹر کہتے ہیں۔ 

52 فیصد پاکستانیوں کوامید ہے کہ اگلے چھے ماہ میں ملک کے معاشی اورسیاسی حالات میں بہتری آئے گی جبکہ 47 فیصد نے اس حوالے سے مایوسی کا اظہارکیا ہے، ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والے افراد میں سے 85 فیصد کا تعلق بلوچستان، 78 فیصد کا سندھ ، 71 فیصد کا خیبرپختونخواہ اور76 فیصد کا تعلق پنجاب سے ہے۔

سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر دیکھنے والوں میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی اکثریت ہے تاہم رائے دہندگان میں دوسری جماعتوں کے ووٹرزبھی شامل ہیں۔ 

سروے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کومسائل کے حل کے لیے مذکرات کا مشورہ دینے والوں میں خود پی ٹی آئی کے 71 فیصد ، مسلم لیگ ن کے 78 فیصد اورپاکستان پیپلزپارٹی کی93 فیصد رائے دہندگان شامل ہیں۔

یہاں واضح رہے کہ اقتدار سے باہر آنے کے بعد سے تحریک انصاف کی جانب سے مسلسل جلد نئے انتخابات کے انعقاد کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے، اس حوالے سے اب سابق حکمراں جماعت کو عوام کی حمایت بھی حاصل ہو گئی۔