ویب ڈیسک:پاکپتن میں بھی جانوروں میں لمپی اسکن کی بیماری پھیلنے لگی۔ بیماری سے درجنوں جانور متاثر ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن سکندر چوک، بونگہ حیات اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جانوروں میں لمپی سکن کی بیماری پھیلنے لگی۔ لمپی سکن وائرس نے سب سے زیادہ چک بائیل گنج میں جانوروں کو متاثر کیا۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران جانوروں کی ویکسین کرنے کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں چیک کرنے پر مامور ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عملہ نا ملنے کی وجہ سے جانوروں کا علاج دور دراز سے پرائیویٹ طور پر کروانا پڑتا ہے۔ اہل علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔