ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے خود کو بوڑھا تسلیم کرلیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے خود کو بوڑھا تسلیم کرلیا
کیپشن: shah rukh khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ رومانوی فلمیں کرنے کے لیے بہت بوڑھے ہوچکے ہیں۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ایسے ہی رومانوی کنگ کا خطاب حاصل نہیں کیا۔ اُن کی شخصیت سے لے کر اُن کی توجہ تک، جس طرح سے وہ آن اسکرین اور آف اسکرین خواتین کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں، ہمیشہ ایک مثال قائم کی ہے۔ 

جب کوئی بالی ووڈ میں رومانوی فلموں کے بارے میں سوچتا ہے، تو ذہن میں سب سے پہلے شاہ رخ خان کا نام آتا ہے۔ تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ رومانوی فلمیں کرنے کے لیے ان کی عمر بہت زیادہ ہے۔

سُپر اسٹار نے گزشتہ روز 25 جون کو انڈسٹری میں تین دہائیاں مکمل کیں اور اس خاص دن پر، انہوں نے پہلی بار انسٹاگرام پر لائیو سیشن بھی کیا جس میں ایک مداح نے اُن سے سوال کیا کہ وہ اب ’راہول‘ جیسے کردار کیوں نہیں کرتے؟ اداکار نے ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’کبھی خوش کبھی غم‘ اور ’چنئی ایکسپریس‘ جیسی کئی فلموں میں رومانوی ہیرو راہول کا کردار ادا کیا تھا۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ میں عجیب نہیں لگنا چاہتا لیکن مجھے نہیں معلوم کہ آخری فلم کون سی تھی جس میں میں نے راہول کا کردار ادا کیا تھا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے فلم ’زیرو‘ میں بہت اچھا وقت گزارا جو کہ میرے پہلے کیے جانے والے کاموں سے بہت مختلف تھا اور مجھے لگتا ہے کہ میں اب رومانوی فلمیں کرنے کے لیے بہت بوڑھا ہو چکا ہوں، یہ بعض اوقات عجیب ہوتا ہے۔