ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا پابندیاں ختم، پی آئی اے کی لاہور سے ملائیشیا کیلئے پروازیں بحال

کورونا پابندیاں ختم، پی آئی اے کی لاہور سے ملائیشیا کیلئے پروازیں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے  اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی ملائیشیا کے لیےپروازیں بحال کردیں۔ 

کورونا کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد پہلی پرواز آج صبح لاہور سے کوالالمپور کے لیے روانہ ہوئی، ایک سادہ سی تقریب میں لاہور ایئرپورٹ پر کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کیے گئے,اسٹیشن مینجر لاہور سید علی اصغر زیدی نے کیک کاٹنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر اے ایس ایف اور ایف آئی اے حکام بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے، وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر قومی ایئر لائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔

اس موقع پر وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات کی پروازوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، لاہور سے اب براہ راست اندرون ملک و بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جارہی ہے۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-06-26/news-1656230238-7780.gif

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور سے گلگت اور اسکردو کی پروازیں بھی آپریٹ کی جا رہی ہے جبکہ اب باکو اور کوالالمپور کی پروازیں بھی لگا دی گئی ہیں، ان پرواز کا مقصد لوگوں کو اپنی قومی ایئرلائن کے ذریعے براہ راست اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔