گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

26 Jun, 2022 | 10:30 AM

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ترمیم شدہ فنانس بل 2022 کے تحت گاڑیوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کو 2 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا ہےجس کے بعد مقامی مارکیٹ میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فنانس بل 2022 کے تحت ایف بی آر نے بعض اثاثوں کی کیپٹل ویلیو پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، فراہم کردہ نرخوں پر اثاثوں کی قیمت پرٹیکس لگایا جائے، جسے کیپٹل ویلیو ٹیکس 2022 کہا جائے گا۔

کیپٹل ویلیو ٹیکس پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی موٹر گاڑیوں پر وصول کیا جائے گا، فنانس بل 2022 میں ترمیم کے ذریعے سی وی ٹی کو اب 2 سے کم کر کے 1کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی فراہم کر دیا .

ایف بی آر کے مطابق در آمد کی جانے والی گاڑیوں پر کسٹم حکام کے ذریعہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کے طور پر درآمدی قیمت کا تخمینہ لگایا جائے گا، تاہم پاکستان میں مقامی طور پر تیار یا اسمبل کی جانیوالی گاڑیوں کی وہ قیمت ہوگی جس پر موٹر گاڑی مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر فروخت کرتا ہے،نیلامی کی صورت میں لگنے والی قیمت کوسی وی ٹی کیلئے تصور کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کلکٹرکسٹمز موٹر گاڑی کی درآمد کے وقت درآمدی قیمت پر مروجہ شرح کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس وصول کرے گا جبکہ مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر موٹر گاڑی کے خریدار سے پہلے شیڈول میں وضع کردہ شرح پر فروخت کی قیمت پر ٹیکس وصول کرے گا۔

 
 
 

مزیدخبریں