ویب ڈیسک:کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 مریضوں کا انتقال ہو گیا، جب کہ 94 دیگر کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 2 مریض انتقال کر گئے، اور کرونا کے 94 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 437 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کرونا کے 406 کیسز مثبت آ گئے، این آئی ایچ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 2.81 فی صد رہی۔
قومی ادارۂ صحت نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شہری ہجوم والی جگہوں پر احتیاط کریں اور ماسک پہنیں، اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کی اہل 85 فی صد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔