پھر پاکستان آوْں گی،،سشمیتا سین کا بڑا اعلان

26 Jun, 2021 | 09:47 PM

مانیٹرنگ ڈیسک:   بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور  سابق حسینہ عالم سشمیتا سین نے یہ  امید ظاہر کی ہے کہ انہیں ایک بار پھر پاکستان جانے کا موقع ملے گا۔
اداکارہ سشمیتا سین کم از کم گزشتہ 6 سال سے کسی بھی فلم میں دکھائی نہیں دی، ان کی آخری ہندی فلم ’نو پرابلم‘ تھی، جسے 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلموں سے دور رہنے کے باوجوداداکارہ  کو سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا جاتا ہے جب کہ انہیں اشتہار، فلمی تقریبات اور دیگر منصوبوں میں بھی مصروف دیکھا جاتا ہے۔

سشمیتا سین  ماضی میں  2004 میں بھی  پاکستان آ چکی ہیں، تاہم اب انہیں امید ہے کہ وہ دوبارہ بھی پاکستان آ سکیں گی۔ عدنان صدیقی نے 2014 میں سشمیتا سین کے ساتھ کراچی میں لی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا  کہ ایک دہائی قبل 4 جون 2004 کو سشمیتا سین پاکستان آئی تھیں۔2004  میں سشمیتا سین سیف علی خان اور ملائکا خان کے ہمراہ  سندھ کے دارالحکومت کراچی آئیں تھیں، تب انہوں نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سمیت دیگر اداکاروں سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزیدخبریں