ویب ڈیسک : ا داکارہ حرا اور ان کے شوہر مانی کی سوشل میڈیا پر رومانوی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعدسو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ دونوں ادا کا ر اس وقت چھٹیاں منانے کے لیے بیرون ملک موجود ہیں۔ادا کا رہ حرا کی شوہر کے ساتھ رومانوی انداز کی تصویر شیئر ہو ئی تو لوگوں نے ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں اخلاقیات کا درس دیا۔
مداحوں نے میاں بیوی کے انداز کو کافی بولڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں مغربی روایات کو فروغ دے رہے ہیں۔حرا اور مانی کی مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی اور متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز پر بھی ان کی تصویر کو شیئر کیا گیا، جہاں لوگوں نے انہیں اپنی ذاتی زندگی اپنے تک محدود رکھنے کا درس بھی دیا۔
View this post on Instagram
جبکہ کچھ سو شل میڈیا صا رفین نے ان کے انداز پر ’توبہ توبہ بھی کہا ۔اسی طرح کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ نہ جانے پاکستانی اداکار کس کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔
تاہم جہاں کئی لوگوں نے ان کی تصویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں چند افراد نے ان کی تعریف اور دعا کی کہ وہ ہمیشہ ایسے ہی خوش رہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram