سٹی 42: لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگ کمپنیاں ہسپتالوں کی نادہندہ نکلیں , جنرل ہسپتال ایک کروڑ 98 لاکھ 30 ہزار 500 روپے کی نادہندہ
تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگ کمپنیاں ہسپتالوں کی نادہندہ نکلیں ،پارکنگ کمپنی مالی سال21-2020 تک واجبات ادا کرنے کی پابند ہیں ، جنرل ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے سرکاری خزانے کو نقصان ہونے لگا
جنرل ہسپتال انتظامیہ کا پارکنگ کمپنی کو پیسے ادا کرنے کا مراسلہ، پارکنگ کمپنی بااثر افراد کی ملی بھگت سے واجب الادا رقم دینے سے انکاری
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 30جون تک کمپنی واجب ادا رقم دینے کی پابند ہے جبکہ ایم ایس کی جانب سے 17 جون کو جاری نوٹیفکیشن بھی کسی کام نہ آیا۔ ہسپتال کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن گزرے ایک ہفتہ ہوگیا تاحال ایک روپیہ بھی جمع نہ ہو سکا، انتظامیہ نے پارکنگ گروپ کے آگے ہاتھ کھڑے کردیئے، پیسے جمع نہ ہونے سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپےکا نقصان ہوا/