عیدالاضحیٰ کی آمد آمد۔۔منڈیوں کی ریکارڈ توڑ نیلامی

26 Jun, 2021 | 07:45 PM

سٹی 42: نورالامین مینگل کےفیصلےنےبلدیات جیسےٹھپ محکمےمیں جان ڈال دی ۔۔سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل کی سربراہی میں منڈیوں کی ریکارڈ توڑ نیلامی, پنجاب کے 9 ڈویژن کی 104 مویشی منڈیوں کے ٹھیکے 4 ارب 5 کروڑ 82 لاکھ 35 ہزار میں نیلام .
   تفصیلات کےمطابق  نورالامین مینگل کے فیصلے نے بلدیات جیسے ٹھپ محکمے میں جان ڈال دی  ہے ۔ پنجاب کے 9 ڈویژن کی 104 مویشی منڈیوں کے ٹھیکے 4 ارب 5 کروڑ 82 لاکھ 35 ہزار میں نیلام کردی گئیں  ۔ سب سے  زیادہ آمدن لاہور ڈویژن کی   ایک  ارب 6 کروڑ   روپےہوئی ۔ گزشتہ سال لاہور ڈویژن کی منڈیوں کا ریونیو صرف 34 کروڑ تھا ۔ ملتان ڈویژن 80 کروڑ, فیصل آباد کی منڈیاں 44 کروڑ میں نیلام ہوئیں ۔ گزشتہ سال ملتان ڈویژن کی آمدن 37 کروڑ جبکہ فیصل آباد ڈویژن کی آمدن 9 کروڑ رہی ۔ نئے مالی سال کے لئے ڈی جی خان کی منڈیاں 37 کروڑ ، گوجرانوالہ ڈویژن کی منڈیاں 22 کروڑ میں نیلام ہوئیں ۔ گزشتہ سال ڈی جی خان کی منڈیوں کی آمدن 7 کروڑ جبکہ گوجرانوالہ کی 15 کروڑ تھی ۔

ساہیوال ڈویژن 20 کروڑ ، سرگودھا 35 کروڑ جبکہ راوالپنڈی کی منڈیاں 8 کروڑ میں نیلام ہوئیں ۔ گزشتہ سال بالترتیب آمدن 9 کروڑ ، 8 کروڑ اور صرف 3 کروڑ رہی ۔ منڈیوں کی ریکارڈ توڑ کامیاب نیلامی سے حکومت پنجاب کو گزشتہ سال کی نسبت 2 ارب 50 کروڑ کی اضافی آمدن متوقع ہے ۔ منڈیوں کی اوپن کلیکشن کی بجائے نیلامی کا اہم فیصلہ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے لیا ۔ مشکل فیصلے اور سیکرٹری کی انتھک محنت کی بدولت پنجاب حکومت کو تاریخ ساز کامیابی ملی ہے۔

مزیدخبریں