ایس ایچ او آپے سے باہر، ڈرائیور پر بدترین تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

26 Jun, 2021 | 07:17 PM

Arslan Sheikh

فہد علی: لاری اڈا کے علاقے میں پولیس افسر کا مرغیاں سپلائی کرنے والے ڈرائیور پر تشدد، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، سی سی پی او لاہور غلام محمود نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

لاری اڈا کے علاقے میں پولیس افسر نے مرغیاں سپلائی کرنے والے ڈرائیور مین روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ  کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں پولیس افسر کو ڈرائیور پر تشدد کرتے واضع دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس گردی کے واقعہ پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔

سی سی پی او لاہورکا کہنا تھا قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، قصور واروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں