ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکن صوبائی اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Lahore high court
کیپشن: Lahore high court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کی نا اہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر۔جسٹس عائشہ اے ملک نے فریقین کے وکلا کو 29 جون  کوحتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔
  تفصیلات   کےمطابق جسٹس عائشہ اے ملک  29 جون کو اسد رسول کی درخواست پر سماعت کریں گی ۔عدالتی حکم پر جامعہ پنجاب نے بلال اصغر وڑائچ کی ڈگری سے متعلق رپورٹ جمع کروا رکھی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا کہ گوجرہ پی پی 118 سے بلال اصغر وڑائچ ایم پی اے کی کی نشت پر منتخب ہوئے۔صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ نے گریجویشن کی جعلی ڈگری پر انتخابات میں حصہ لیا۔جعلی ڈگری کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینے سے بلال اصغر صادق امین نہیں رہے۔جامعہ پنجاب سپریم کورٹ کےحکم کی روشنی میں ڈگری جعلی قرار دے چکی ہے۔انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کا آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے اہل ہونا ضروری ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دیا جائے اور عدالت الیکشن کمیشن کو پی پی 118 میں ضمنی انتخابات کروانے کاحکم دے۔