کورونا کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ، شاپنگ مالز،سینما ہالز بند

26 Jun, 2021 | 03:13 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خطرناک وائرس کورونا کے حملے تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، مہاشٹرا میں کورونا کی نئی قسم ڈیلٹاویرنٹ کے کیسز بھی سامنے آگئے۔ 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویرنٹ دنیا کیلئے خطرہ بن گئی، کورونا کی ڈیلٹا ویرنٹ 85 ملکوں تک پھیل گئی، بھارت میں ڈیلٹا پلس کے 48 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اب تک کم ازکم 11ممالک میں کوروناکی نئی قسم ڈیلٹاپلس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، بھارتی حکومت نے   کورونا کی نئی خطرناک قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پابندیاں مزید سخت کردیں، ممبئی میں گزشتہ روز شاپنگ مالزاور سنیما ہالز بند کردیئے گئے۔

سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ ڈیلٹا پلس انفیکشن کورونا کی ایک اور لہر کو متحرک کرسکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو ڈیلٹا ویرنٹ دنیا بھر کے کورونا کیسز میں اکثریت حاصل کرلے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا  کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں  اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں۔

مزیدخبریں